نئی دہلی،20اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ کے بھانجے رتل پوری کی پر شکوہ زندگی کا اندازہ منی لانڈرنگ کیس میں ان کے خلاف ای ڈی کی جانب سے داخل کی گئی چارج شیٹ سے لگایا جا سکتا ہے۔چارج شیٹ کے مطابق، پوری نے امریکہ کے ایک نائٹ کلبوں میں ایک ہی رات میں 11 ملین ڈالر یعنی 7.8 کروڑ روپے پھونک دئے تھے۔چارج شیٹ میں ان کے علاوہ ان کے ساتھیوں اور موجر بیئر انڈیا (پرائیویٹ) لمیٹڈ کا بھی نام ہے۔ای ڈی نے اپنی چارج شیٹ میں کہا ہے کہ لین دین کی توثیق (ویرفکیشن) کی گئی اور یہ پتہ چلا کہ ہندوستان اور بیرون ملک تمام مہنگے ہوٹلوں میں ٹھہرنے کے لئے ٹرانزیکشن ہوا۔پروووکیٹر نام کے ایک نائٹ کلب میں ایک ہی رات میں 11 لاکھ 43 ہزار 980 ڈالر (قریب 7.8 کروڑ روپے) خرچ کئے گئے۔ ایجنسی نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ نومبر 2011 اور اکتوبر 2016 کے درمیان پوری نے اپنے ٹھاٹ باٹ کے لئے 45 ملین ڈالر (قریب 32 کروڑ روپے) خرچ کئے۔چارج شیٹ میں تعین کیا گیا ہے کہ پوری نے تقریبا 8 ہزار کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کی ہے جو ابتدائی تشخیص سے کافی زیادہ ہے۔ای ڈی نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ موزر بیئر انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ نے بینکوں سے ملے قرض کو اپنی سبسڈیری کمپنیوں کو ٹرانسفر کی۔ایجنسی کے مطابق منی لانڈرنگ کے لئے فرضی کمپنیاں بنائی گئیں۔چارج شیٹ میں قریب ایک درجن سبسڈی ریج کے ناموں کا بھی ذکر ہے جن کے قرض کے پیسے ٹرانسفر کئے گئے۔دہلی کی عدالت میں جمعرات کو فائل کی گئی ای ڈی کے 110 صفحات کی چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ کچھ سالوں میں موزر بیئر انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ نے اپنی سبسڈیری اور ایسوسی ایٹ کمپنیوں میں 8 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی۔پوری 3600 کروڑ روپے کے اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر اسکینڈل میں بھی ملزم ہیں۔انہیں منی لانڈرنگ کے کیس میں 20 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا،اس کے بعد سے وہ جیل میں ہیں۔